رمضان میں مہنگائی برپا کرنے والے ضلعی انتظامیہ کی پکڑ میں

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ راولپنڈی ضلع کے سات تحصیلوں میں گراں فروشوں کے خلاف متحرک ہوگئے ہیں۔

راولپنڈی ( تیز ترین ) ضلعی انتظامیہ کی طرف سے رمضان کے دوران کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں مہنگائی پہ قابو پانے کےلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ راولپنڈی ضلع کی سات تحصیلوں میں روزانہ کی بنیاد پرگراں فروش تاجروں اور دکانداروں کے خلاف کارروائی جاری ہے، جو عام استعمال کی اشیاء ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقررہ نرخوں سے زائد وصول کر رہے ہیں۔ ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے تاجر ودوکانداروں کو نرخ نامے آویزاں کرنے کا حکم دیا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.