بھاشا ڈیم کی تعمیر کا اعلان ہماری نسلوں کے لئے خوشی کی نوید ہے۔

بھاشا ڈیم سے 4500 میگاواٹ بجلی کی اضافی پیداوار ہوگی، جبکہ 16000 افراد کو ملازمتیں میسر آئیں گیں۔عاصم سلیم باجوہ کا ٹوئٹ

اسلام آباد ( تیز ترین )  وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھاشا ڈیم کی تعمیر کا اعلان ہماری نسلوں کے لیےخوشی کی نوید ہے۔ بھاشا ڈیم کی تعمیر سے 4500 میگاواٹ اضافی بجلی پیدا ہوگی، جبکہ 16000 نئی ملازمتیں میسر آئیں گیں۔ بھاشا ڈیم کی تعمیر سے تربیلا ڈیم کی عمر 35 سال بڑھ جائے گی۔


تفصیلات کے مطابق چئیرمین سی پیک اتھارٹی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باوجوہ نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بھاشا ڈیم کی تعمیر کا اعلان ہماری نسلوں کے لیے خوشی کی نوید ہے۔ یہ ہماری نسلوں کے لیے بہت حوصلہ افزا بات ہے۔ اس منصوبے سے 4500 میگاواٹ اضافی بجلی کی پیداوار ہوگی، جبکہ 16000 افراد کے لئے ملازمت کے مواقع میسر آئیں گے۔ ڈیم کی تعمیر سے لاکھوں ایکڑ زمین سیراب ہوگی۔ جبکہ بھاشا ڈیم کی تعمیر کے بعد تربیلا ڈیم کی عمر میں بھی 35 سال کا اضافہ ہو جائے گا۔
پیر کے دن وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا ہے کہ بھاشا ڈیم کی تعمیر کے آغاز کیلئے تمام مسائل حل کر لیے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے بریفنگ لینے ۔کے بعد ڈیم کی فوری تعمیر کے آغاز کی منظوری دے دی ہے
اطلاعات کے مطابق ڈیم کے آس پاس کے علاقے کی سماجی ترقی کے لئے 78.5 بلین روپے خرچکئے جائیں گے، جبکہ ہر سال سیلاب سے ہونے والے اربوں روپے مالیت کے نقصانات سے بچنے میں بھی مدد ملے گی۔وزیراعظم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ دیامر بھاشا ڈیم کا تعمیراتی کام فوری شروع کیا جائے۔ تعمیراتی کام میں مقامی سامان اور افرادی قوت کو ترجیح دی جائے۔ اس سے لوگوں کو روزگار کے بڑے پیمانے پر مواقع ملیں گے اور تعمیراتی شعبہ اور دیگر متعلقہ صنعتیں ترقی کریں گی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.