کورونا، امریکا میں 80000 سے زائد اموات

کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 80 ہزار سے بڑھ گئی۔

نیوریارک ( تیز ترین ) امریکا میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 80000 سے بڑھ گئی۔اطلاعات کے مطابق امریکا میں اب تک کورونا سے متاثرہونے والوں کی مجموعی تعداد 13لاکھ 80ہزارہوگئی ہے، جبکہ اموات کی تعداد 8000 سے بھی تجاوز کر گئی۔ آج امریکہ میں  کورونا کے 12ہزار539 نئے مریضوں کا اندراج ہوا، جبکہ 627 اموات ہوئیں۔ اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعدا 259,073 ہے، جبکہ 10 لاکھ 39690 مریض زیر علاج ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا اب تک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہونے والا ملک ہے، جہاں نہ صرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی تاحال دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.