سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کرونا کو شکست دے دی۔

اسد قیصر کرونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔ بچوں کی رپورٹ کل آئے گی

اسلام آباد ( تیز ترین) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کرونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ بچوں کی رپورٹ کل آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کا شکار ہونے والے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ ان کی جانب سے کروائے گئے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ “الحمداللہ ، میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے۔ میرے بچوں کی رپورٹ کل تک آجائے گی۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ان کو مکمل صحت عطا فرما۔

رہنما تحریک انصاف کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ “اللہ پاک کے فضل و کرم اور خصوصی دعاوں سے میں ہسپتال سے گھر منتقل ہو چکا ہوں۔پوری قوم کی نیک تمناؤں پر شکرگزار ہوں۔ پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انشاءاللہ جلد مکمل صحت یاب ہو جاوں گا”۔
 یاد رہے کہ اسد قیصر نے کچھ دن قبل ہی انہوں نے کرونا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔  کرونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد سے اسد قیصر قرنطینہ میں ہیں۔ جبکہ ان کے بیٹے اور بیٹی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ گزشتہ ہفتےوالے دن اسپیکر قومی اسمبلی کی طبیعت ناساز ہوئی تھی اور انہوں نے اسلام آباد کے ایک ہسپتال سے اپنا معائنہ کروایا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اسد قیصر کرونا سے متاثر ہوئے تھے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.