شاید ہم کرونا وائرس ویکسین کبھی بھی نہ بنا پائیں، برطانوی وزیراعظم

ویکسین کی تیاری میں ایک سال سے زیادہ عرصہ لگ سکتا ہے۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ہم کبھی بھی کرونا کے خلاف ویکسین نہ بناسکیں۔ بورس جانسن

لندن ( تیز ترین ) برطانوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں سب سے بُرا منظر یہ ہوسکتا ہے کہ شاید اس کی ویکسین کبھی تیار نہ ہوسکے۔ لہٰذا ہمیں اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی حکمت عملی بنانی ہوگی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے برطانوی  وزیراعظم بورس جانسن کا نے کہا ہے کہ ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری میں مزید ایک سال سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ہم کبھی ویکسین نہ بناسکیں۔
برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں سلسلہ وار نرمی کا منصوبہ بتاتے ہوئے بورس جانسن نے خدشہ ظاہر کیا کہ وباء کی بدترین صورتحال یہ ہوسکتی ہے کہ شاید ہمارے پاس کورونا کی ویکسین کبھی موجود نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے دوسرے مرحلے میں خطرناک حد تک پھیلنے کا خدشہ ہے، اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔ بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ویکیسن یا دواؤں کے ذریعے باقاعدہ علاج  ہی کورونا کا درپا حل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف سب کو مل کر لڑنا ہوگا۔ برطانیہ  کو کورونا کے سب سے زیادہ خطرات کا سامنا ہے، اور جس طرح کے چیلنجز کا آج برطانیہ کو سامنا ہے اس طرح کا کبھی نہیں رہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کی ویکسین کی تیاری کے لیے برطانیہ نے اپنے پروگرام کو مزید آگے بڑھایا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.