پاک فوج کے کمانڈو نے 60 کلو میٹر طویل دوڑ لگا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

ایس ایس جی کے کیپٹن نوید نے فاصلہ 6 گھنٹے 28 منٹ میں طے کر کے 30 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

لاہور ( تیز ترین ) پاک فوج کے کمانڈو نے 60 کلومیٹر طویل دوڑ لگا کر عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ ایس ایس جی کے کیپٹن نوید نے فاصلہ 6 گھنٹے 28 منٹ میں طے کر کے 30 سال قبل قائم کیا گیا ریکارڈ توڑا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی اسپیشل سروس گروپ فورس دنیا کی چند بہترین فورسز میں سے ایک تصور کی جاتی ہے۔ ایس ایس جی فورس کا حصہ ہر سپاہی اور افسر سخت ترین تربیت کے مراحل سے گزرتے ہیں۔ماضی میں کئی موقعوں پر ایس ایس جی فورس سے تعلق رکھنے والے کمانڈوز نے وطن کا مؤثر انداز میں دفاع کیا۔ اس دوران انہوں نے اپنی جان تک قربان کرنے سے گریز نہ کیا۔
اسی ایس ایس جی فورسز سے تعلق رکھنے والے کیپٹن نوید نے ایک انتہائی مشکل ترین ریکارڈ قائم کر کے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ دوڑ کے دوران کیپٹن نوید نے اپنی پشت پر کئی کلو وزنی بیگ بھی لاد رکھا تھا۔ کیپٹن نوید نے 60 کلومیٹر کی دوڑ کے دوران ایک منٹ کیلئے بھی آرام نہیں کیا اور مسلسل اپنا سفر جاری رکھا۔ اور پھر بالآخر انہوں نے ناقابل یقین کارنامہ کر دکھایا۔ 

Facebook Comments

POST A COMMENT.