حکومت کرونا کے باعث پھر سے مارکیٹیں بند کرنے پر غور کر رہی ہے۔

لاک ڈاؤن کی پابندیوں اورطے شدہ احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر مارکیٹوں کو دوبارہ بند کرنے پر غور جاری ہے۔ وزیرصنعت پنجاب میاں اسلم اقبال

لاہور ( تیز ترین ) حکومت نے ملک میں بازاروں اور مارکیٹوں کو دوبارہ بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ وزیرصنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی پابندیوں اورطے شدہ احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے پربازاروں اور مارکیٹوں کو دوبارہ بند کرنے پر غور غور جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق میاں اسلم اقبال نے بانو بازار، انار کلی بازار، نیلا گنبد کی ملحقہ مارکیٹوں کا دورہ کیا۔اپنے بیان میں وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ مارکیٹوں کا جائزہ لینے کیلئے نکلا ہوں، مارکیٹیں کھولنے کے حق میں تھا لیکن موجودہ صورتحال نے انتہائی پریشان کردیا ہے۔ انہو نے مزید کہا کہ چھوٹے دکانداروں کی اکثریت نے احتیاطی تدابیر کو یکسر نظر انداز کیا ہوا ہے۔ اگر صورتحال یہی رہی تو ایک دودن میں سخت ترین فیصلے کرنے پڑیں گے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.