فردوس عاشق اعوان کی بلاول بھٹو سے ملاقات کی کوشش

سابق معاون خصوصی کی تمام کوششیں بے کار، بلاول بھٹو کی طرف سے صاف جواب مل گیا

اسلام آبا د ( تیز ترین ) وزیراعظم عمران خان کی سابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو سے ملاقات کی کوشش کی جو کہ ناکام رہی۔
نجی ٹی 24 نیوز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے عہدے سے فارغ ہونے کے بعد سیاسی رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور اس حوالے سے جب انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کیلئے کوششیں شروع کیں تو انہیں صاف جواب دے دیا گیا۔ ان کی بلاول بھٹو سے ملاقات کی خواہش ذاتی سیاسی بحالی کو یقینی بنانے کی کاوشوں کا ایک اہم حصہ تھی اور انہوں نے اس کے لئے پوری کوشش کی۔
قبل ازیں میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کرتی رہی کہ انہوں نے دروہ سندھ سے واپسی پر سرکٹ ہاؤس میں قیام کرنے کی کوشش کی اور اس دوران انہوں نے متعلقہ عملے کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ فردوس عاشق بغیر اطلاع کے سرکٹ ہاؤس پہنچیں اور ان کے لیے کمرہ کھولنے کے لیے کہا۔جس کے بعد عملے نے ڈپٹی کمشنر کو بلایا اور شکایات کی ایک لمبی فہرست شیئر کی۔ ڈپٹی کمشنر نے بھی فردوس عاشق اعوان کے طرز عمل پر برہمی کا اظہار کیا، جبکہ حساس اداروں نے ان کے برتاؤ پر حکومت کو ایک رپورٹ ارسال کی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.