موڈیز نے پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی کی ریٹنگ میں کمی پر غورکرنا شروع کردیا

پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں تنزلی پرغور، جی ٹوینٹی ممالک کی پیشکش پرقرضوں میں ریلیف کےسلسلے میں پاکستان کی درخواست پرکیا جارہا ہے۔ موڈیز

اسلام آباد ( تیز ترین ) بین الاقومی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی کی ریٹنگ میں کمی پر غور کرنا شروع کردیا۔ موڈیز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جی ٹوینٹی ممالک کی طرف سے قرضوں میں ریلیف کےسلسلے میں پاکستان کوکی گئی پیشکش پر پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں تنزلی کی درخواست پرغور کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے موڈیز کا کہنا ہے کہ سرکاری قرضوں کی واپسی مؤخر ہونے کا ریٹنگ پر اثر پڑنے کا امکان کم ہے۔ لیکن زیرِجائزہ مدت کے دوران اس بات کو دیکھا جائے گا کہ  پاکستان  کمرشل قرضوں کی واپسی کے سلسلے میں کیا حکمت عملی اختیارکرتا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل سکوک  کمپنی  لمیٹڈ کی درجہ بندی کو بھی تنزلی کے لیے زیر جائزہ رکھا گیا ہے۔ جبکہ باقی تمام اقسام کی ریٹنگ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ موڈیز کے مطابق پاکستان کے جی ڈی پی میں رواں مالی سال میں ایک فیصد تک کمی کا امکان ہے، تاہم اگلے مالی سال جی ڈی پی کی شرح نمو 2 سے 3 فیصد ہو سکتی ہے۔ کرونا کے باعث رواں مالی سال پاکستان کا مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 10 فیصد، اور حکومتی قرضے جی ڈی پی کے 85 سے 90 فیصد تک پہنچ سکتے ہیں۔ موڈیز نے کہا کہ کوروناوائرس کےمعاشی اثرات کےسبب پاکستان کی فنانسنگ ضرورت بڑھےگی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.