جرمنی نے کوروناوائرس پر قابو پانے کے بعد پڑوسی یورپی ممالک کے ساتھ بارڈر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

بارڈر بند رکھنے میں توسیع کرنے کا کوئی امکان نہیں۔ وزیر داخلہ

برلن ( تیز ترین ) جرمنی نے کورونا وائرس کے کنٹرول کے بعد پڑوسی یورپی ممالک کے ساتھ بارڈر کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ جرمنی کے وزیر داخلہ ہورسٹ سہوفر نے یورپی یونین کے دیگر پڑوسی ممالک کے ساتھ بارڈر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ 15 مئی سے لکسمبرگ سے شروع ھوکر آہستہ آہستہ باقی ممالک کے ساتھ بارڈرز کھول دیئے جائینگے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ بارڈر بند رکھنے میں توسیع کرنے کا کوئی امکان نہیں، جون کے وسط تک یورپی یونین بلاک میں سفر آزادنہ طور پر کرنے کے مقصد کی طرف گامزن ہے۔ جرمنی نے گزشہ ماہ 27 اپریل سے کوروناوائرس پرقابوپانے کے ساتھ ہی مختلف فیز کی صورت میں نرمی کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ 4 مئی سے اسکول اور 15 مئی سے دیگر کاروباری زندگی احتیاطی تدابیر کے ساتھ بحال کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ کوروناوائرس کے باعث متاثرہ ٹرانسپورٹ کو ملین یورو فنڈ جاری کیاگیا۔ جبکہ غیرملکی طلباء کو 670 یورو قرضہ حسنہ اجراء جاری کیا ھے۔ 13 مئی سے چھوٹے بچوں کے اسکول کندرگارڈن کوبھی کھول دیاگیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.