وزیراعلی پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں اپنے والد کے نام پر کارڈیالوجی ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

سرکاری ہسپتال کو اپنے والد کے نام سے منسوب کرنے پر عثمان بزدار پر شدید عوامی تنقید

لاہور ( تیز ترین ) وزیراعلی پنجاب نے ڈی جی خان میں والد کے نام پر کارڈیالوجی ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ سرکاری ہسپتال کو اپنے والد کے نام سے منسوب کرنے پر عثمان بزدار پر عوام کی طرف سے شدید تنقید۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایک سرکاری ہسپتال کا نام اپنے والد کے نام سے منسوب کرنے کے بعدعوام کی طرف سے شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ جمعرات کے دن وزیراعلی پنجا ب عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں کارڈیالوجی ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔ جس کا نام اپنے والد کے نام سے منسوب کردیا ہے۔ یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد سے عثمان بزدارعوام کی طرف سے شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ خاص طور پر  سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
عثمان بزادر نے ڈی جی خان میں جس ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا، اس کا نام سردار فتح محمد خان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال رکھا گیا ہے۔ اس حوالے سے صارفین کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کی جانب سے سرکاری ہسپتال کا نام اپنے والد کے نام سے منسوب کرنے کا عمل قابل مذمت ہے۔ یہ عوام کا پیسہ ہے جس سے ذاتی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہسپتال کا نام والد کے نام پر رکھنے سے عثمان بزدار اپنے خاندان کی تشہیر کر رہے ہیں۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ کل تک عمران خان جن باتوں کی مخالفت کرتے تھے، آج ان کے اپنے وزیراعلیٰ بھی وہی کام کر رہے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.