وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین کے مفت حصول کے لئے اپیل پر دستخط کر دیئے

ہمیں اس وائرس کو شکست دینے کے لئے مل کر کام کرنا ہے۔ ہمیں اپنا تمام علم، تجربہ اور وسائل تمام انسانیت کی بہتری کے لئے استعمال کرنے چاہیں۔ وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد ( تیز ترین ) وزیراعظم عمران خان نے کرونا کے خلاف عوام کی ویکسین کے لئے اپیل پر دستخط کر دیئے ہیں اور کہا ہے کہ کوئی بھی لیڈر اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھ سکتا جب تک ہر ملک کے ہر شہری کو مفت ویکسین تک رسائی حاصل نہ ہو جائے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے ٹویٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کرونا کے خلاف عوام کی ویکسین کے لئے اپیل میں عالمی رہنمائوں کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں۔ اس اپیل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جب کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ویکسین تیار ہو جائے تو یہ تمام ممالک میں تمام لوگوں کو مفت دستیاب ہونی چاہیے۔وزیراعظم نے اپیل پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس وائرس کو شکست دینے کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے اور ہمیں اپنا تمام علم، تجربہ اور وسائل تمام انسانیت کی بہتری کے لئے استعمال کرنے چاہیں۔  انہوں نے کہا کہ کوئی بھی لیڈر اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھ سکتا جب تک ہر ملک کے ہر فرد کو مفت ویکسین تک تیزی سے رسائی حاصل نہ ہو جائے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.