نیب نے غلام سرور خان کے خلاف شکایت پر انکوائری شروع کردی

نیب نے ایڈیشنل کلیکٹر سے ان کی زرعی، کمرشل اوررہائشی اراضی کا ریکارڈ مانگ لیا، مئی تک ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت۔ ذرائع

اسلام آباد ( تیز ترین ) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرورخان کیخلاف شکایت پر نیب نے انکوائری شروع کردی۔ نیب نے ایڈیشنل کلیکٹر سے ان کی زرعی، کمرشل اوررہائشی اراضی کا ریکارڈ مانگ لیا، نیب نے ایڈیشنل کلیکٹر کو 15 مئی تک ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
اطلاعات کے مطابق نیب نے وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرورخان کےخلاف شکایت کی تصدیق کا آغاز کیا۔ نیب نے 15 مئی تکغلام سرورخان کی زرعی، کمرشل، رہائشی اراضی کا ریکارڈ مانگ لیا۔ نیب نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلیکٹرکو غلام سرورخان کی زمینوں کے ریکارڈ کی فراہمی کیلئے خط لکھ دیا ہے۔ خط میں وفاقی وزیرغلام سرور کے5 قریبی افراد کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ تصدیق کا عمل نیب راولپنڈی کوغلام سرورخان سے متعلق شکایت ملنے پرشروع کیا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ نیب راولپنڈی نے آمنہ عباسی کو کیس کا تحقیقاتی افسر بھی تعینات کردیا ہے۔ نیب نے ایڈیشنل کلیکٹر کو 15 مئی تک ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نیب کی جانب سے خط ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد سلیم کی طرف سے 22 اپریل کو لکھا گیا ہے۔ مزید برآں قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب افسران کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے اور جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے۔ نیب افسران بدعنوانی کے خلاف جنگ کو قومی فرض سمجھ کر ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے آئین ساز اسمبلی سے اپنے خطاب میں بدعنوانی اور اقرباء پروری کو بڑی برائی قرار دیا تھا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.