عید سے پہلے پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی خوش آئند ہے۔ زرتاج گل

پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی سے لوگوں کو عید الفطر پر اپنے عزیزوں سے ملنے میں آسانی ہوگی۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی سے لوگوں کو عید الفطر پر اپنے عزیزوں سے ملنے میں آسانی ہوگی۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے شہریوں کی مشکلات دور کرنے کے لئے اہم قدم اٹھایا ہے۔  کورونا کے متعلق انہوں نے کہا کہ صحت کی عالمی تنظیم نے مہلک وائرس جاری رہنے کا امکان ظا ہر کیاہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ صوبائی حکومتوں کے نمائندوں سے مشاورت کے ساتھ کیا گیا ہے، کیونکہ لاک ڈاؤن جاری رہنے سے لوگوں کے مسائل میں اضافہ ہوسکتا تھا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.