چین میں پھنسے300 طلباء کی وطن واپسی کے لئے بڑا فیصلہ

پی آئی اے کی خصوصی پرواز 18 مئی کو چلائی جائے گی، ہوائی ٹکٹ کی رعائتی قیمت 50000 روپے ہوگی۔ زلفی بخاری

اسلام آباد ( تیز ترین ) حکومت پاکستان نے چین میں پھنسے 300 پاکستانی طلباء کی واپسی کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔ معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ طلباء کو رعایتی قیمت پر ہوائی ٹکٹ صرف 50000 روپے میں دیا جائےگا۔  طلباء کی واپسی کیلئے پاکستان 18 مئی کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز چلائے گی۔ترجمان وزارت اوورسیز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے طلباء کے والدین کی ملاقات میں طلباء کی واپسی کے لیے حکومتی سہولتوں پر والدین کو اعتماد میں لیا گیا۔ والدین کی جانب سے ان کے بچوں کی واپسی کیلئے حکومتی اقدامات کا خیرمقدم کیا گیا۔
  زلفی بخاری نے گفتگو میں کہا کہ چین میں پھنسے300 طلباء کو وطن واپس لایا جائے گا۔ طلباء کو وطن واپسی کے لیے ہوائی ٹکٹ رعایتی قیمت پردیا جائے گا۔ ووہان میں پھنسے طلباء کو ہوائی ٹکٹ صرف 50000 روپے میں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اوورسیز نے پی آئی اے اور وزارت خارجہ کے تعاون سے پلان ترتیب دے دیا ہے۔ حکومت پاکستان 18 مئی کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز چلائے گی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.