پاکستان کا 16 مئی سے اندورن ملک پروازیں چلانے کا فیصلہ

فلائٹ آپریشن 5 بڑے شہروں اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور کے لئے شروع کیا جائے گا. غلام سرور خان

اسلام آباد ( تیز ترین ) وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ 16 مئی سے اندورن ملک پروازیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ دن نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اندورن ملک پروازیں کھولنے کا حتمی فیصلہ ہوگیا ہے۔ غلام سرور خان نے بتایا کہ فلائٹ آپریشن 5 بڑے شہروں اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ اورپشاور کے لئے شروع کیا جائے گا۔
انہوں نےواضح کیا کہ 16 مئی سے ابتدائی طور پر 20 فیصد ڈومیسٹک آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ جبکہ سماجی دوری سے متعلق بنیادی احتیاطی تدابیرکومد نظر رکھتے ہوئے طیاروں کی 50 فیصد گنجائش کی بکنگ کو ممکن بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ .

Facebook Comments

POST A COMMENT.