راء کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کا سپیشل برانچ آفیسر گرفتار

اے ایس آئی مصور نقوی کراچی ائیرپورٹ پرتعینات تھا۔ راء کے ساتھیوں کی آمدورفت میں مدد کرتا تھا

کراچی ( تیز ترین )  کراچی میں راء کیلئے کام کرنے والا سپیشل پولیس کا برانچ  آفیسر گرفتار کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی راء کیلئے سرگرم پولیس آفیسر کو گرفتار کر لیا۔ سپیشل برانچ کا اے ایس آئی مصور نقوی بھارتی خفیہ ایجنسی راء کے سلیپر سیل کا اہم رکن ہے۔ملزم کراچی ایئرپورٹ پر سرویلنس یونٹ میں تعینات کیا گیا تھا۔ جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن کیساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ جو کہ 1991 میں محکمہ پولیس میں بھرتی ہوا تھا۔ محمود صدیقی گروپ کی ہدایت پر مصور نقوی کو رقم فراہم کی جاتی تھی۔
اطلاعات کے مطابق ملزم ساتھیوں کی آمدودرفت میں مدد کرتا تھا ۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ اس گروپ سے منسلک بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کرنے والے 6 ملزم گرفتار ہو چکے ہیں۔ اس سے قبل بھی ایک اے ایس آئی پکڑا گیا تھا جو بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کر رہا تھا ۔ ایس آئی یو پولیس اور حساس ادارے نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کا آفسر گرفتار کر لیا ہے۔  پولیس آفسراے ایس آئی کےعہدے پر کام کر رہا تھا۔ شارع فیصل تھانہ میں تعینات اے ایس آئی شہزاد پرویزسے 2 دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس اہلکار دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث اور ٹارگٹ کلرز کی ٹیم کا اہم رکن بتایا گیا ہے۔ ملزم کو محمود صدیقی گروپ کی جانب سے بھاری رقم فراہم کی جاتی رہی۔  پولیس اہلکار کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے جو گلستان جوہر میں رہائش پذیر تھا ۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس حکام کی جانب سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہیں ، ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.