وفاقی حکومت کی جانب سےعید الفطر کی تعطیلات کا اعلان۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق 22 سے 27 مئی تک 6 دن چھٹی ہوگی۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) وفاقی حکومت کی طرف سے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ وزارت داخلہ  کی جانب سے جاری شُدہ نوٹیفیکیشن کے مطابق 22 سے 27 مئی تک 6 دن چھٹیاں ہونگیں۔
تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی آمد کے پیش نظر وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزارتِ داخلہ کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق 6 دن  عید کی تعطیلات ہونگیں۔ عید الفطر کے سلسلے میں 22 مئی بروز جمعہ سے 27 مئی بروز بدھ تک چھٹیاں ہونگیں۔ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران کمیونٹی مارکیٹیں اور دکانیں بند رہیں گی۔ تمام کاروبار، مارکیٹیں بشمول شاپنگ مالز اور پبلک مقامات دوران تعطیلات بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ عید کی آمد کی وجہ سے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت پبلک ٹرانسپورٹ پر سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ کر چکی ہیں۔ ٹرانسپورٹ کے علاوہ مارکیٹیں اور شاپنگ مال بھی کھولنے کی اجازت دی جا چکی ہے۔ مارکیٹیں رواں ہفتے کے آغاز سے کھل چکی ہیں، جبکہ شاپنگ مال سوموار سے کھولےجائیں گے۔ اس کے علاوہ اندرون ملک فضائی آپریشن بھی محدود پیمانے پر بحال ہو چکا ہے۔ تقریباً 2 ماہ کے وقفے کے بعد مقامی پروازوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.