سندھ حکومت نے عید سے قبل پبلک ٹرانسپورٹ نہ کھولنے کا اعلان کردیا

عید سے پہلے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ عوام کی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ وزیر سندھ ٹرانسپورٹ اویس شاہ

کراچی ( تیز ترین ) حکومت سندھ  نے عید سے قبل ٹرانسپورٹ نہ کھولنے کا اعلان کردیا۔  عید سے پہلے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ عوام کی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کا کہنا تھا کہ عید سے پہلے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔  کورونا وائرس وبائی شکل اختیار کرچکا ہے، اس لیے عوام کی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹرانسپورٹ کھولنے کی درخواست کا احترام کرتے ہیں، لیکن صوبے میں کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
 پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کو چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کو چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اجلاس میں  مسیحی برادری کو چرچ میں اتوار کی عبادات کی اجازت بھی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے شاپنگ مال کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ آٹو موبائل انڈسٹری اور پاور لومز کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.