اٹلی نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے بین الاقوامی پروازوں کی منظوری دیدی

جون سے ملک بھر میں بھی آزاد سفر کی اجازت دے دی گئی۔

روم ( تیز ترین )  اٹلی کی حکومت نے دنیا کے سب سے سخت لاک ڈان میں نرمی کرتے ہوئے 3 جون سے بین الاقوامی سفر کی اجازت دے دی۔ حکومت اسی دن سے ملک بھر میں بھی آزاد سفر کی اجازت دے گی۔ ۔کچھ علاقوں میں تیزی سے لاک ڈان کے خاتمے پر زور دیا گیا تھا، لیکن اطالوی وزیراعظم نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کو روکنے کے لیے معمولات کو مرحلہ وار بحال کرنے پراصرار کیا تھا۔
 اٹلی میں 21 فروری کو کرونا وباء کا پہلا مریض منظر عام پر آنے کے بعد سے اب تک 31600 افراد  ہلاک ہوچکے ہیں۔  دنیا میں امریکا اور برطانیہ کے بعد ہلاکتوں کی یہ تیسری بڑی تعداد ہے۔ اس یورپی ملک میں مجموعی طور پر وائرس سے 2 لاکھ 23 ہزار 885 افراد متاثر ہوئے جب کہ 31610 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس معتدی بیماری کو روکنے کے لیے اٹلی پہلا یورپی ملک تھا جہاں پورے ملک میں لاک ڈان نافذ کیا گیا تھا۔ مارچ سے لگائی گئی پابندیوں میں 4 مئی کو کچھ نرمیوں کا اعلان کیا گیا اور صنعتیں اور پارک کھولنے کی اجازت دی گئی۔ علاوہ ازیں دکانیں 18 مئی سے کھولنے کی اجازت دی گئی اور حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اسی دن سے تمام علاقوں میں ہر طرح کی نقل و حرکت کی اجازت دے دی جائے گی۔ جب کہ خطے اور بیرونِ ملک کے سفر پر پابندی 2 جون کو اٹلی کے یومِ جمہوریہ تک جاری رہے گی، تا کہ طویل تعطیلاتی ہفتے میں بڑے پیمانے پر سفر کو روکا جاسکے۔ حکم کے مطابق قومی صحت حکام صورتحال کی نگرانی کریں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ انفکیشن کو قابو رکھا جاسکے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.