برطانیہ نے کورونا ویکسین کی تیاری کے لئے تحقیقی مرکز بنانے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم نے ویکسین جلد بنانے کیلئے’’آکسفورڈ شائر تحقیقی مرکز‘‘ کھولنےکا اعلان کیا ہے۔ مختص کردہ فنڈ 93 ملین پاؤنڈ بتایا جا رہا ہے۔

لندن ( تیز ترین ) برطانیہ نے کورونا وائرس کے علاج کی ویکسین کی تیاری کیلئے بڑا علان کیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے ویکسین جلد بنانے کیلئے’’آکسفورڈ شائر تحقیقی مرکز‘‘ کھولنےکا اعلان کیا ہے، جس کے لئے93 ملین پاؤنڈ فنڈ مختص کیا جائے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم  بورس جانسن نے عوام کو حوصلہ بلند رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ قوی امکان ہے کہ رواں سال جولائی میں لاک ڈاؤن ختم کرکے زندگی کی معمولات بحال ہوجائیں گیں۔
کورونا وائرس کے جلد خاتمے کیلئے برطانوی حکومت بروقت اقدامات کر رہی ہے۔ مستقبل قریب میں ایسے اقدامات اٹھائے جائیں گے جس سے لاک ڈاؤن ختم کرنا ممکن ہوگا اور لوگوں کی زندگی بھی بحال ہوجائے گی۔ لیکن شہریوں کیلئے ضروری ہے کہ احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں۔ برطانوی وزیر اعظم نے  کورونا  ویکسین کی جلد تیاری  سے متعلق اعلان کیا کہ ویکسین جلد بنانے کیلئے’’آکسفورڈ شائر تحقیقی مرکز‘‘ کھولا جائے گا۔ جس کیلئے93 ملین پاؤنڈ فنڈ مختص کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ برطابیہ میں کورونا سے یورپ کے مقابلے میں سب سے زیارہ جانی نقصان ہوا ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق 34000 اموات کے حساب سے یورپ میں وباء کے مرکزی مقام کی حیثیت حاصل کرنے والے برطانیہ میں کئے گئے ایک سروے کے مطابق وائرس سے بچاؤ کے بہترین طریقوں میں سے ایک ماسک ہونے اور خواتین کے مقابلے میں مردوں کے اس کا کم استعمال کرنے کا تعین ہوا ہے۔
جب کہ ملک میں کتوں کے ذریعے انسانوں میں مرض کا تعین کرنے سے قبل وائرس کی موجودگی معلوم کرنے کے لئےتحقیقات کی جائیں گیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.