پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کیلئے اچھی خبر آگئی

پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسین کا ٹرائل جلد متوقع، آکسفورڈ یونیورسٹی نے ویکسین تیار کرلی۔ ان کے ساتھ اشتراک ہونے کی وجہ سے ہم ویکسین کے ٹرائل کا حصہ بنیں گے۔ وائس چانسلر یوایس ایچ ڈاکٹرجاوید اکرم

لاہور ( تیز ترین) پاکستان میں کورونا وبا سے متاثرہ افراد کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی۔  پاکستان  میں کورونا  کی ویکسین کا ٹرائل جلد شروع ہوجائے گا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی نے ویکسین تیار کرلی۔ ہم ان کے ساتھ ٹرائل کا حصہ بنیں گے۔ وائس چانسلر یوایس ایچ ڈاکٹرجاوید اکرم نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا آکسفورڈ کے ساتھ پہلے ہی اشتراک چل رہا ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہم نے یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کی چیئرقائم ہوئی ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک ویکسین تیار ہوچکی ہے۔ اس لیے ہم ویکسین کے ٹرائل میں ان کا حصہ بننے جا رہے ہیں ۔ ہم ان کے ساتھ معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔ چین کے ساتھ بھی ہماری بات چل رہی ہے، کہ ان کی ویکسین کا ٹرائل ہم اپنی آبادی میں فیز ون سے کریں گے، جو کہ ہم آسانی سے کرسکتے ہیں۔ ان ویکسین کی پاکستان میں مریضوں پر آزمائش سے ہمیں پتا چل جائے گا کہ پاکستان میں یہ ویکسین کس قدر مئوثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسین کا ٹرائل جلد شروع ہوجائے گا۔ ویکسین کے ٹرائل کیلئے مختلف یونیورسٹیوں سے رابطے میں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے نام نہاد لاک ڈاؤن میں جو نرمی کی ہے، اس کے نتائج 15دن بعد آئیں گے۔وائرس پھیلنے کا سائیکل ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقلی کے دس سے پندرہ دن ہیں۔ اس لیے 30 فیصد ایسے لوگ شامل ہوجائیں گے جو وائرس کا شکار ہوں گے ان میں علامات نہیں ہوں گی، لیکن وہ سات سے دس لوگوں میں بیماری منتقل کرتے پھیریں گے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.