ایران میں بھی عیدالفطر کے بعد سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کافیصلہ

ملک میں وائرس کا خطرہ موجود ہے لیکن صورت حال بہتر ہے۔ عیدا لفطر کے بعد ملک میں مجموعی طور پر لاک ڈاؤن ختم کر دیا جائے گا۔ صدر حسن روحانی

تہران ( تیز ترین )  ترکی کے بعد ایران نے بھی عیدالفطر کے بعد لاک ڈاون ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ملک میں وائرس کا خطرہ موجود ہے لیکن صورت حال بہتر ہے۔ عیدا لفطر کے بعد ملک میں مجموعی طور پرلاک ڈاون کو ختم کر دیا جائیگا۔
 ایران میں اب تک 1118392 کورونا مریض سامنے آچکے ہیں جن میں سے6937 مریض جاں بحق ہوچکے ہین، جبکہ 9393147 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
ملک میں زیرِعلاج مریضوں کی تعداد 1818301 ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے ایران میں عیدالفطر کے بعد لاک ڈاون ختم کرنے کا اعلان کیاہے۔
قبل ازیں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کے بعد ملک گیر لاک ڈاون ختم کر دیا جائے گا۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق انقرہ سے جاری کردہ بیان میں ترک صدر اردوان کا کہنا تھا کہ ہم نے سخت جدوجہد کے بعد کورونا پر قابو پا لیا ہے اور ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ انہوں نے عیدالفطر کے بعد ملک گیر لاک ڈاون ختم کئے جانے کا اعلان کیا ہے

Facebook Comments

POST A COMMENT.