قطر میں ماسک پہنے بغیر پبلک مقامات میں جانے پر دنیا کی سخت ترین سزا مقرر

عوام کے درمیان ماسک پہنےبغیر پائے جانے والے فرد کو 3 سال تک قید کے ساتھ ساتھ 55000 ڈالر تک کا جرمانہ ہوگا۔

دوحہ ( تیز ترین)  قطر میں عوامی مقامات پر ماسکس پہنے بغیر جانے والے افراد کے لئے دنیا کی سخت ترین سزا نافذ کردی گئی ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مختلف ممالک الگ الگ طریقے کی پابندی اور جرمانے عائد کر رہے ہیں اور اب ایسا ہی خلیجی ملک قطر کی جانب سے کیا گیا ہے۔
 قطر کی جانب سے ماسک پہنےبغیر عوامی مقامات پر پائے جانے افراد پر دنیا کی سخت ترین سزا نافذ کردی ہے۔ قطرحکام کے اعلان کے مطابق عوام کے درمیان ماسک پہنے بغیر جانے پر 3 سال تک قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ علاوہ ازیں 55000 ڈالر تک جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.