سونے کی اونچی پرواز جاری

مقامی طور پر سونے کی فی تولہ قیمت2ہزارروپے کے اضافے سے 97ہزار روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی

کراچی ( تیز ترین ) عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافے کے بعد مقامی طور پر بھی سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے کے اضافے سے 97000 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 43 ڈالر کے اضافے سے 1762 ڈالر ہوگئی ہے۔ جس کے زیر اثر مقامی طور پر سونے کی فی تولہ قیمت 2000روپے کے اضافے سے 97000 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 1715روپے کے اضافے سے 83162 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قدر 43 ڈالر اضافے سے 1762 ڈالر فی اونس ہے۔ سونے کی قیمت میں اضافہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ اٹر بینک میں ڈالر 28 پیسے مہنگا ہوگیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی 20 پیسے اضافہ ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 161 روپے ہوگئی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.