وزیراعظم کے حکم سے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا سب سے اہم اختیار ختم کر دیا گیا

فیصلہ بھارت سے ادویات برآمدات والے معاملے کا نوٹس لینے کے بعد لیا گیا۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) وزیراعظم کے حکم پر معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا سے اہم ترین معاون خصوصی برائے قومی صحت کے مالی اختیارات واپس لے لئے گئے۔ فیصلہ بھارت سے ادویات برآمدات کے معاملے کا نوٹس لینے کے بعد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی خصوصی ہدایت کے بعد معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کو دیے گئے مالی اختیارات واپس لے لئے گئے ہیں۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ اب سے مالی معاملات سے متعلق سمریاں براہ راست  وزیراعظم کو بھجوائی جائیں۔ وزیراعظم نے بھارت سے ادویات برآمدات کے معاملہ کا نوٹس لینے کے بعد اس سلسلے میں اپنے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے مالی معاملات کے اختیارات ختم کر دئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا وزیر مملکت کے طور پر وزارت کے تمام مالی اور انتظامی معاملات بطور انچارج سمریوں کی منظوری کے بغیر ہی احکامات جاری کر رہے تھے۔ نئے ہدایات کے بعد  وزیراعظم  خود وزارت صحت سے متعلق تمام سمریوں کو آگے بھجوانے یا ان کی منظوری دئے جانے کے فیصلے کریں گے۔
 وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹری وزارت قومی صحت تنویر قریشی کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.