بھارت میں سفاک شخص نے اپنی ماں کی مدد سے 4 دن کی بیٹی کو قتل کر دیا

قاتل کے گھر مسلسل 4 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی جس سے وہ اور اس کی ماں سخت پریشان تھے۔

نئی دہلی ( تیز ترین ) بھارت میں سفاک شخص نے اپنی ماں کی مدد سے 4 دن کی بیٹی کو قتل کر دیا۔  قاتل کے گھر مسلسل 4 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی جس سے وہ اور اس کی ماں پریشان تھے۔
اطلاعات کے مطابق بھارت کے ایک دور دراز کے دیہی علاقے میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک سفاک شخص نے اپنی ماں کی مدد سے محض 4 دن پہلے پیدا ہونے والی اپنی بیٹی کو قتل کر دیا۔ قاتل شخص اور اس کی ماں مسلسل 4 بیٹیوں کی پیدائش سے سخت پریشان تھے۔ چوتھی بیٹی کی پیدائش کے بعد ایک دن جب بچیوں کی ماں گھر نہیں تھی، ایسے میں دونوں ماں بیٹے نے موقع پاتے ہی 4 دن کی بچی کو زہریلی جڑی بوٹیاں دے کر قتل کر کے دفن کردیا۔
بچی کو قتل کیے جانے کے بعد دونوں قاتل ماں بیٹے نے پڑوسیوں کو بتایا کہ بچی شدید بیماری کے باعث انتقال کر گئی۔ پڑوسیوں کو تمام کہانی پر شک ہوا تو انہوں نے پولیس کو شکایت درج کر وا دی جس کے بعد دونوں قاتلوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ پولیس حراست میں دونوں ماں بیٹےنے اعترافِ جرم کرلیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.