چین ، امریکا، برطانیہ میں کرونا ویکسین کی تیاری کی جنگ چل رہی ہے۔

اگر برطانیہ ویکسین پہلے تیار کرنے میں کامیاب ہوا تو مستقبل میں معاشی لحاظ سے اپنی پوزیشن دوبارہ حاصل کرلے گا، لیکن اگر چین پہلے ویکسین لے آیا تو برطانیہ امریکہ کے مقابلہ میں چین کو ترجیح دے گا۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود

لاہور( تیز ترین ) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ چین ، امریکا اوربرطانیہ میں ویکسین کی تیاری کی جنگ چل رہی ہے۔ اگر برطانیہ ویکسین پہلے تیار کر لیتا ہے تو مستقبل میں معاشی لحاظ سے اپنی پوزیشن دوبارہ حاصل کرلے گا، لیکن اگر چین پہلے ویکسین لے آیا تو برطانیہ امریکہ کے مقابلہ میں چین کو

چوہدری

ترجیح دے گا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں کورونا وائرس کی ویکسین پہلے کون لاتا ہے، اس پر جنگ اور جدوجہد ہورہی ہے۔ اگر امریکہ پہلے ویکسین لے آیا تو کیا ہوگا۔  چین اور برطانیہ پہلے تیار کر لیں تو کیا ہوگا۔ برطانیہ کی مستقبل میں آگے بڑھنے کا مسئلہ ہے۔کیونکہ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیوسٹی میں ویکسین کی تیاری جا رہی ہے۔ اگر برطانیہ ویکسین پہلےکر لیتا ہے تو مستقبل میں معاشی جنگوں میں برطانیہ اپنی پوزیشن حاصل کرلے گا۔ لیکن اگر چین پہلے ویکسین لے آیا تو برطانیہ مکمل چین کے ساتھ ہوجائے گا، کیونکہ برطانیہ امریکا کے ساتھ کبھی نہیں جائے گا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.