ایک شخص نے میری زندگی کے آٹھ سال برباد کر دئے۔ اداکارہ صبا قمر

اداکارہ صبا قمر نے اپنے یوٹیوب چینل پرلائی گئی ویڈیو میں اپنی زندگی میں پیش آنے والے واقعات اور نجی زندگی کے راز افشا کر دئے۔

لاہور( تیز ترین ) اداکارہ صبا قمر نے پہلی مرتبہ زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ صبا قمر کا شمار اُن چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنی اداکاری کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں میں بہت کم وقت میں جگہ بنائی ہے۔ صبا قمر کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جو یقینا اس سوال کا جواب جاننا چاہتے ہوں گے کہ صبا قمر نے اب تک شادی کیوں نہیں کی۔
اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں اپنی یوٹیوب ویڈیو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کے آٹھ سال ایک شخص کی وجہ سے برباد کر دئے۔ صبا قمر نے اپنے یوٹیوب چینل پر لگائی گئی 12 منٹ اور 13 سیکنڈ پر مبنی ویڈیو میں پُر مزح انداز میں اپنی زندگی میں پیش آنے والے واقعات اور نجی زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھایا۔

انہوں نے گزشتہ روز اپنے چینل پر شوکی دوسری قسط شیئر کی تھی۔ ویڈیو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ کسی کے ساتھ آٹھ سال تک رہیں تاہم اس رشتے کا انجام بہت برا ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ چھوٹی عمر سے ہی لڑکیوں کو سکھایا جاتا ہے کہ بھلے وہ مر جائیں لیکن اپنی زندگی میں آنے والی پہلے مرد کو کبھی نہ چھوڑیں۔ اسی ایک جملے نے ان کی زندگی کے آٹھ سال تباہ کردئے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ برا سلوک کیا گیا اور بعدازاں کسی دوسری خاتون کے لیے انہیں چھوڑ دیا گیا۔ وہ ان سے جھوٹ بولتا، برا سلوک کرتا، ان کی تذلیل کرتا تھا اور بعدازاں معافی مانگتا۔ اداکارہ نے کہا کہ میرے لئے یہ تعلق اہم تھا میں شادی کے حوالے سے سوچتی تھی اسی لیے آٹھ سال اسے قائم رکھا۔ یہی سوچتی رہی کہ شاید وہ بہتر ہو جائے گا، لیکن وہ بہتر نہیں ہوا بلکہ اس نے میرے ذہن کو تباہ کر دیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.