مجھے ان جگہوں تک رسائی حاصل ہے جہاں ہر کسی کو جانے کی اجازت نہیں۔ حریم شاہ

میری خوش قسمتی ہے کہ ابھی تک مجھے سرکاری دفاتر اور اقتدار کی جگہوں پر جانے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ٹک ٹاک اسٹار گرل

اسلام آباد ( تیز ترین ) پاکستانی سیاستدانوں کے ساتھ ویڈیو سے مشہور ہونے والی ٹک ٹاک اسٹار گرل حریم شاہ نے کہا ہے کہ مجھے ان جگہوں تک رسائی حاصل ہے جہاں ہر کسی کو جانے کی اجازت نہیں۔
ایکسپریس ٹریبون سے بات کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میری خوش قسمتی کہ ابھی تک مجھے سرکاری دفاتر اور اقتدار کی جگہوں پر جانے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان تمام مقامات پرعام شہریوں کو بھی جانے کی اجازت ہونی چاہیئے۔ ہمارے سسٹم میں بس کچھ لوگوں کو ان مقامات پر جانے کی اجازت ہوتی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے شیخ رشید اور فیاض الحسن چوہان سے لے کر میاں نواز شریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے قائدین تک، سب کے ساتھ بات چیت کی ہے اور ملاقات بھی کی ہے۔ اب اس میں میرے لئے کوئی سنسنی نہیں ہے۔
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں جس بھی سیاستدان سے ملی ہوں ابھی تک صرف وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی سب سے زیادہ مہذب شخصیات ہیں۔ حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں مختلف قسم کی دھمکیاں بھی ملتی رہی ہیں۔ لیکن ٹک ٹاک اسٹار گرل کا کہنا تھا کہ میں ان دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں۔ میں جانتی ہوں کہ اس طرح کے مسائل سے کیسے نپٹنا ہے اور مجھے یقین ہے کہ گیدڑ سے شیر کی طرح جینا زیادہ بہتر ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.