قمری کلینڈر کے مطابق عیدالفطر 24 مئی کو ہوگی۔ وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

مفتی منیب الرحمان اورمفتی پوپلزئی الگ الگ راستے پر کھڑے ہیں کیونکہ چاند کسی کے کہنے پر اپنا مدار تبدیل نہیں کرتا۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری

اسلام آباد ( تیز ترین ) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قمری کلینڈر کے حساب سے عید الفطر 24 مئی کو ہوگی۔  وہ سمندر پار مقیم پاکستانی صحافیوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے مٹینگ کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مفتی منیب الرحمان اورمفتی پوپلزئی الگ الگ راستے پر کھڑے ہیں کیونکہ چاند کسی کے کہنے پر اپنا مدار تبدیل نہیں کرتا۔ ایسی صورت میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی عملی اہمیت باقی نہیں ہے۔ انہں نے بتایا کہ ناسا نے کہا ہے کہ چاند پر لمبا عرصہ رہنے کیلئے مشن بھیجیں گے۔ مستقبل میں مولوی صاحبان کے لیے چاند پرعید منانا بڑا چیلنج ہوگا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت ہمیشہ کہتی ہے کہ جو وقت گزر جائے اچھا ہے۔  کرونا وائرس سے متعلق پاکستان میں حالات قابو میں ہیں۔ ملک میں اس وقت 47 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ آبادی زیادہ ہے اگر وائرس نے شدت اختیار کی تومشکل ہو سکتی ہے۔ فود چوہدری کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں لوگوں کو بیرون ممالک سے لاکر آئسولیشن میں رکھنا مسئلہ ہے۔ اس کے لیے متبادل اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پی ٹی آئی اوورسیز پاکستانیوں میں سب سےزیادہ مقبول ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.