فلسطینی صدر کی طرف سے امریکہ اور اسرائیل سے کئے گئے تمام معاہدے ختم کرنے کا اعلان۔

مغربی کنارے پر قبضہ کرنے کی خاطر کسی بھی غاصبانہ کارروائیکو مسترد کرتے ہیں۔ محمود عباس

غزہ سٹی ( تیز ترین)  فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو تعمیر کرنے کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل سے کیے گئے تمام معاہدوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ صدر محمود عباس نے کہا کہ اب ہم ہر قسم کے معاہدے سے آزاد ہیں جس میں سلامتی سے متعلق امور پر تعاون کا معاہدہ بھی شامل ہے۔ امریکہ اور اسرائیل گٹھ جوڑ فلسطینی شہریوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے غاصبانہ عزائم کا اظہار کر رہے ہیں جسے غیور اور بہادر فلسطینی کبھی قبول نہیں کریں گے۔ اسرائیل میں ایک سال سے جاری رہنے والا سیاسی بحران اقتدار میں شراکت داری کے معاہدے کے بعد ختم ہوگیا ہے۔ وزیراعظم نیتن یاہو نے 18 ماہ کے لیے ملک کی باگ ڈور سنبھالی ہے جس کے فوری بعد انہوں نے مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.