پشاور ائیرپورٹ سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی درخواست پر وزیراعظم عمران خان نے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پشاو ( تیز ترین ) باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور سے سعودی عرب اور دیگر ممالک کے لئے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے بیرون ملک سفرکرنے والے پاکستانیوں کیلئے پشاور انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ نجی ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ  خیبرپختونخواہ محمود خان کی درخواست پر وزیراعظم عمران خان نے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور سے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلے کے بارے میں نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر کو بھی آگاہ کردیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے کہا ہے کہ ہمیں خلیجی ریاستوں میں مقیم پاکستانیوں کی مشکلات کا احساس ہے اور ہم ان بیرون ممالک میں مقیم محنت کش بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ فلائٹس آپریشن بحال ہونے سے بیرون ملک سے لوٹنے والے شہریوں کی مشکلات میں کمی یوگی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.