اس سال تمام اسلامی ممالک کی عید ایک ہی دن ہوگی۔

مجموعی طور پر اسلامی دنیا کی طرح پاکستان میں بھی عید الفطر اِن شاءاللہ 24 مئی کو ہی ہوگی۔ وفاقی وزیرسائنس انیڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری

اسلام آباد ( تیز ترین ) اس سال تمام اسلامی ممالک میں عیدالفطر ایک ہی دن ہوگی۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بیشتر اسلامی ممالک پہلے ہی عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کر چکے ہیں۔ پاکستان میں بھی عید الفطر ان شاءاللہ 24 مئی کو ہی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک اور دنیا بھر میں عیدالفطر 24 مئی کو ہوگی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت سائنس کے کلینڈر کے مطابق اس بار ملک میں عیدالفطر 24 مئی کو ہوگی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بار دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کے ساتھ تقریباً پوری دنیا میں ہی خاص کر تمام اسلامی ممالک میں عیدالفطر24 مئی کو ہی ہوگی ۔

انڈونیشیا، ملائیشیا، سعودی عرب اور دیگر مسلم ممالک میں بھی عید الفطر 24 مئی کو منائی جائیگی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت سائنس کی کمیٹی میں وفاقی وزیر غلام سرور اور نور الحق کو بھی دعوت دی ہے۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید کرنا چاہتی ہے۔ جمعہ کو پریس کانفرنس میں تمام ضروری امور سامنے لاؤں گا اور بتاؤں گا کہ عید 24 مئی کو کیونکر بنتی ہے۔ جبکہ یہ بھی بتاؤں گا کہ رویت ہلال کمیٹی کیوں پیر کی عید کرناچاہتے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.