افغانستان میں تیزی سے کرونا متاثرین سامنے آنے لگے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 531 نئے کورونا متاثرین کا اندراج، مریضوں کی مجموعی تعداد 8676 تک جاپہنچی۔

کابل ( تیز ترین ) افغانستان وزارت برائے پبلک ہیلتھ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے افغانستان میں 531 نئے کورونا مریضوں کے اندراج کی تصدیق کی ہے۔ افغانستان کے صدر مقام کا بل میں 274 نئے مریض سامنے آئے۔
افغانستان وزارت کے ترجمان توحید شا کوہمند نے جمعرات کو ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران افغانستان میں کورونا وباء کے یومیہ متاثرہ افراد کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ جبکہ ایک دن کے کرونا سے متاثر6 مریض جاں بحق اور 8 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔  کورونا وائرس سے افغانستان میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8676 ہوگئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 193 ہے۔ زیرِ علاج 7545 مریضوں میں سے 19 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.