طیارے میں سوار ہونے سے قبل مسافر کی آخری پوسٹ فیس بک قارئین کواداس کر گئی

اپنی آخری پوسٹ میں عمار راشد نے دو ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد فلائٹ ملنے پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔

کراچی ( تیز ترین ) طویل عرصہ قومی اور بین الاقوامی فلائٹ آپریشن معطل رہنے کے بعد کچھ دن پہلے لاک ڈاؤن کھولنے کے فیصلے کے بعد اندرون ملک فلائٹ آپریشن بھی بحال کر دیا گیا تھا۔ لوگ عید الفطر کی خوشیاں منانے اپنے پیاروں کو ملنے کے لیے بےتاب ہو گئے۔ آج پی آئی اے کا ایک طیارہ 90 سے زائد مسافروں کو لے لاہور سے کر کراچی گیا، کسے معلوم تھا کہ یہ طیارہ کراچی پہنچتے ہیں حادثے کا شکار ہو جائے گا۔ جہاز میں موجود اکثریتی مسافروں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔تاحال 3 مسافروں کی معجزاتی طور پر محفوظ رہنے کی مصدقہ خبر بھی آئی ہے۔ اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک مسافر کی پوسٹ بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں مسافر عمار راشد فلائٹ آپریشن بحال ہونے پر شکر ادا کر رہے ہیں۔
بعض اطلاعات کے مطابق عمار راشد طیارہ حادثے میں محفوظ رہے ہیں اور انہیں ضروری طبعی امداد کے

راشد کی فیس بک پوسٹ

لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
عمار راشد کی طیارے میں سوار ہونے سے قبل فیس بک پر یہ آخری تحریر تھی۔ عمار راشد بچ گئے ہیں یا نہیں، تاحال اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی لیکن فیس بک پر ان کی یہ آخری پوسٹ گردش کر رہی ہے اور فیس بک قارئین انسان کی فانی زندگی بارے اظہارِ خیال کرتے ہوئے اور افسوس کا اظہار کر رہے ہیں

Facebook Comments

POST A COMMENT.