پاکستان میں کرونا سے تندرست ہونے والے مریضوں کے لئے خوش آئند ترین دن

گزشتہ ایک دن میں 1472 مریض صحت یاب، جبکہ صرف 257 نئے مریضوں کا اندراج ہوا۔

اسلام آباد ( تیز ترین )  پاکستان میں کورونا مریضوں کے لئے خوش آئند ترین دن، کورونا کے اب تک ایک ہی دن میں سب سے زیادہ مریض صحت یاب ہو کر ہسپتالوں سے گھروں کو چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک دن میں 1472 مریض تندرست ہوئےہیں جبکہ صرف 257 نئے کرونا متاثرین کا اندراج ہوا ہے۔
پاکستان میں اب تک ایک دن میں شفایاب ہونےوالے مریضوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے، جبکہ خوش آئند ترین بات یہ بھی ہے کہ کرونا وباء میں شدت آنے کے بعد ایک ہی دن میں سب سے کم نئے کرونا متاثرین کا اندراج بھی گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہوا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.