اعتزاز احسن کے بھائی ڈاکٹر اعجاز احسن کورونا وائرس سے لڑتے ہوئےزندگی کی بازی ہار گئے

مرحوم مایہ ناز سرجن تھے۔ 1957ء میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے گریجویشن کرنے والے ڈاکٹر اعجاز احسن (مرحوم) علامہ اقبال میڈیکل کالج کے پرنسپل بھی رہے۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کے بھائی ڈاکٹر اعجاز احسن کورونا وباء سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔ مرحوم مایہ ناز سرجن تھے۔
مرحوم نے 1957ء میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے گریجوایشن کی تھی۔ بعد میں علامہ اقبال میڈیکل کالج کے

پرنسپل بھی رہ چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کے بھائی انتقال کر گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احسن کا انتقال کورونا وبا کی وجہ سے ہوا۔ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احسن کے انتقال پر سوشل میڈیا صارفین دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر اعجاز احسن کورونا وبا کا شکار ہوئے ہیں۔ نجی ٹیلی ویژن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احسن کا انتقال کورونا وباء کے باعث ہوا ہے، تاہم ابھی تک ڈاکٹر اعجاز احسن کے گھر والوں کی جانب سے اس بارے میں کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
 ایک ٹوئیٹر صارف کے مطابق کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احسن کی اہلیہ کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.