انجینئرامیر مقام بھی کرونا سے متاثر

مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام میں بھی کورونا کی تصدیق ہو گئی۔

پشاور ( تیز ترین ) مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخواہ کے صدر انجینئر امیر مقام میں بھی کورونا کی تصدیق ہو گئی۔ اتوار کے روزانجینئر امیر مقام نے اپنے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ وہ کورونا میں مبتلا ہیں، اور یہ کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
انہوں نے بیان میں بتایا کہ انہوں نے اسلام آباد میں واقع اپنی رہائش گاہ میں خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ انہوں نے عوام، پارٹی کارکنان اور دوست احباب سے اپیل ہے کہ اوہ ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے انجینئر امیر مقام میں کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر مقام خیبر پختونخواہ میں پارٹی کا ایک متحرک نام ہیں۔ پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.