جرمنی نے سماجی دوری کے قوانین میں 29 جون تک توسیع کرنےکا فیصلہ کر لیا۔

جرمنی کی 16 ریاستوں اور مرکزی انتظامیہ کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں عوامی مقامات پر زیادہ سے زیادہ 10 افراد جمع ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔

برلن ( تیز ترین )  جرمنی نے سماجی دوری کے قوانین میں 29 جون تک توسیع کر دی ہے۔ وفاقی حکومت اور جرمنی کی 16 ریاستوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق عوامی مقامات پر زیادہ سے زیادہ 10 افراد جمع ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔جبکہ عوام کو ممکنہ حد تک ایک دوسرے سے کم رابطہ رکھنے پر
زور دیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق جرمنی میں سماجی دوری کے قوانین میں ایک ماہ تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کی 16 جرمن ریاستوں اور مرکزی حکومت کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق عوامی مقامات پر زایدہ سے زیادہ 10 افراد کے جمع ہونے کی اجازت ہے۔ معاہدے میں اس بات پر زور بھی دیا گیا کہ جرمن عوام ممکنہ حد تک 10 کی تعداد میں بھی ایک جگہ پر جمع نہ ہوں اور جتنا ہو سکے ایک دوسرے کے ساتھ کم رابطہ رکھیں۔
حکام نے متنبہ بھی کیا ہے کہ اگر مقامی سطح پر وباء نے حالات سنگین کر دئے تو مزید پابندیاں بھی عائد کی جا سکتی ہیں۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ کورونا وائرس سے جرمنی باقی یورپین ممالک سے نسبتاََ کم متاثر ہونے والا ملک ہے۔ وباء کے کم پھلاؤ کی وجہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے مؤثر اور بروقت اٹھائے جانے والے اقدامات ہیں۔ جرمنی میں مہلک وائرس سے اب تک 1 لاکھ 79 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 8 ہزار 3 ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ اٹلی، اسپین، فرانس اور برطانیہ سے کم ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.