چینی افواج کی تبت مشقیں، بھارت کے لئے للکار

تبت کے انتہائی اونچائی پر واقع علاقوں میں چینی افواج نے رات کے وقت اپنی جنگی تیاریوں کی قابلیت جاننے کے لئے ایک بڑی مشق کر کے بھارت کو پیغام دیا ہے کہ چین کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہے۔ مبشر لقمان

لاہور( تیز ترین) چینی افواج نے تبت میں انتہائی اونچائی پر واقع علاقہ میں جنگی تیاریوں کی کامیاب مشق کی۔ اپنی یوٹیوب ویڈیو میں بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار مبشر لقمان نے یہ خبر دی ہے کہ افواج چین نے تبت کے انتہائی اونچائی والے علاقے میں رات کے وقت اپنی جنگی تیاریوں کی قابلیت جاننے کے لئے ایک بڑی مشق کر کے بھارت کو پیغام دیا ہے کہ چین دشمن کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چینی فوجی حکام کی جانب سے اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس مشق میں 2 ہزار سے زیادہ مختلف قسم کے ہتھیاروں کا تجربہ کیا گیا ہے جس کو بعد میں چین نے اپنے ٹی وی چینلز پر بھی نشر کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی فوج نے 15 ہزار فٹ کی اونچائی پر مشق کرتے ہوئے بھارت کو نشانہ بنانے کی بھی مشق کی ہے۔ جس کے بعد نئے ہتھیاروں کے حوالے سے بھی تجربہ کیا گیا ہے اور فوجیوں کی سردی میں بھی مشق کروائی گئی۔ مبشر لقمان کے مطابق اس مشق کا مقصد بھارت کے ساتھ رات کے وقت جنگ کی تیاریوں کی مشق کرنا ہے۔
مبشر لقمان نے بات کرتے ہوئے بھارت کے نام پیغام دیا ہے کہ چین کے ان اقدامات کے بعد اب بھارتی  وزیراعظم نریندرمودی کو پریشانی کا سامنا کرنا ہو گا۔ کیونکہ جو مسئلے وہ پیدا کرنا چاہتے تھے وہ اب شدت اختیار کر چکے ہیں۔
ماضی کا ذکر کرتے ہوئے مبشر لقمان نے بتایا ہے کہ جب مودی نے اقتدار سنبھالا تھا تو انہوں نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کو کہا تھا کہ چین کا سرخ آنکھوں سے مقابلہ کرنا چاہیئے تھا، لیکن اب چین سے مقابلہ ہوا ہے تو حال ہی میں لداخ میں ہونے والا واقعہ سب کے سامنے ہے کہ کس طرح بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.