سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیان پر سنتھیارچی کا ٹویٹ

میرے جسم کے حصے آپ کے کھیل کے کھلونے نہیں ہیں، کچھ آداب سیکھیں اور اپنا احتساب قبول کریں۔ امریکی صحافی سنتھیارچی کا ٹویٹ

اسلام آباد ( تیز ترین ) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیان پر امریکی خاتون صحافی سنتھیارچی نے ردعمل کے طور پر ٹویٹ کیا ہے۔ ٹویٹر پر یوسف رضا گیلانی کے بیان کا جواب دیتے ہوئے امریکی صحافی سنتھیارچی کا کہنا تھا کہ میرے جسم کے حصے آپ کے کھیل کے کھلونے نہیں ہیں، کچھ آداب سیکھیں اور اپنا احتساب قبول کریں۔ پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے آپ کی جاگیرداری ذہنیت ہونے سے بھی کوئی مطلب نہیں۔ میں نے کبھی آپ کو میرا جسم چھونے کی اجازت نہیں دی۔ اس لئے آپ اب اپنے احتساب کو قبول کریں۔ یاد رہے کہ امریکی خاتون صحافی نے الزام عائد کیا تھا کہ مجھے رحمان ملک نے 2011 میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایوان صدر میں یوسف رضا گیلانی نے دست درازی کی۔ مخدوم شہاب الدین نے بھی بدسلوکی کی۔

سنتھیا رچی نے ایک ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ ان دنوں میں پیش آیا جب اسامہ بن لادن آپریشن ہوا تھا۔ مجھے ملاقات کیلئے بلایا گیا تھا۔ میرا خیال تھا کہ یہ ملاقات میرے ویزے سے متعلق ہوگی۔ لیکن مجھے پھول دیے گئے اور میرے مشروب میں نشہ آور چیز ڈال دی گئی۔ تاہم پیپلز پارٹی  رہبماؤں کی جانب سے ان تمام الزامات کو مسترد کیا گیا ہے، جبکہ ترجمان رحمان ملک کا کہنا تھا کہ  امریکی  صحافی نے یہ بیانات کسی ایک مخصوص گروہ کے کہنے پر لگائے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب مخدوم شہاب الدین کا کہنا تھا کہ سینتھیارچی نے یہ الزامات سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے لگائے ہیں۔ اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ  امریکی  خاتون نے بےنظیربھٹو شہید پرعجیب وغریب الزامات لگائے۔ کوئی بھی شہید بی بی پر الزام برداشت نہیں کرسکتا۔ علی حیدر گیلانی اور علی قاسم اس معاملے پرعدالت میں چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کیا وزیرعظم کےعہدے کا آدمی ایوان صدر میں ایسی حرکت کرسکتا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.