چین کی طرف سے بلاتفریق کورونا ویکسین پوری دنیا کو دینے کا اعلان۔

چین ویکسین بنانے میں کامیاب ہوا تو بلا تفریق پوری دنیا کو فراہم کرے گا۔ چینی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی

بیجنگ ( تیز ترین ) چین نے عالمی عوام کی بھلائی کیلئے بلاتفریق کورونا ویکسین پوری دنیا کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ چین کے وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی وان زی گینگ کے اعلان کے مطابق اگر چین کورونا ویکسین بنانے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو پوری دنیا کی عوام کو ویکسین فراہم کر کے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنائے جائییں گے۔ وان زی گانگ نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ چین کورونا وائرس کی ویکسین دریافت کرنے لیے انتھک کوششیں کر رہا ہے اور چین یہ چاہتا ہے کہ اگر وہ ویکسین دریافت کرنے میں کامیاب ہوجائے، تو وہ اسے خود تک اور نہ ہی مخصوص ممالک تک محدود رکھے گا، بلکہ یہ ویکسین عالمی عوام کی بھلائی کےلئے سب کو دی جائے گی۔ وزیر نے کہا کہ اس طرح چین دنیا میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.