سی این جی کی قیمت میں 7 روپے 50 پیسے فی لٹر کمی

سی این جی کی قیمت 72 روپے پچاس پیسے سے کم ہو کر 65 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی، ایل این جی قیمت میں بھی کمی

اسلام آباد ( تیز ترین ) اسلام آباد اور پنجاب میں سی این جی کی قیمت میں 7 روپے 50 پیسے فی لٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد سی این جی کی نئی قیمت 65 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ چئیرمین آل پاکستان سی این جی  ایسوسی ایشن کے مطابق سی این جی ایسوسی ایشن پہلے سے ہی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کررہی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچنا چاہئے۔ اوگرا کی جانب سے جون کے لئے نئی قیمت مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے جون کے مہینے کے لئے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا بھی اعلان کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رواں ماہ جون کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 1.48 ڈالر فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 1.38 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 6.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 1.48 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کر کے نئی قیمت 6.27 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے ویسے بھی پٹرولیم مصنوعات کی طلب میں اضافہ ہوا تھا جبکہ پٹرولیم مصنوعات سستی ہونےکے بعد عدم دستیابی کے باعث عوام پٹرولیم مصنوعات کے حصول کے لئے لائینوں میں لگی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم ہو سکتی ہیں

Facebook Comments

POST A COMMENT.