ضلع اٹک میں کو رونا وائر س کے مثبت کیسز کی تعدا د219ہوگئی ہے

جنڈ (ظفراقبال ) انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کو رونا وائر س کے مثبت کیسز کی تعدا د 219 ہوگئی ہے۔07 افراد فوت ہو ئے۔ 61 افراد صحت یاب ہوئے۔ 13 افراد زیر علاج ہیں۔ 01 فرد قرنطینہ میں ہے۔ 106 افراد گھروں میں قرنطینہ ہیں۔ جبکہ باہر سے آنے والے 15 افراد بھی قرنطینہ میں ہیں۔16۱فراد کو ان کے آبائی ضلعوں میں بھیجا جا چکا ہے۔ 6126 افراد کی سکریننگ کی گئی۔ 2026 افراد کے کورونا وائر س ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور 299 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ جو افراد زیر علاج یا قر نطینہ میں ہیں ان کی حالت تسلی بخش ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پرعمل کر یں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.