بھارت میں خاوند کی دوستوں سمیت 5 سالہ بیٹے کے سامنے اپنی بیوی سے اجتماعی زیادتی

بیوی کو زبردستی شراب پلانے کے بعد دوستوں کے ہمراہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں پولیس نے خاوند اور اس کے 5 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

نئی دہلی ( تیز ترین ) پولیس نے بیوی کو زبردستی شراب پلانے کے بعد دوستوں کے ہمراہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں خاوند سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 4 جون کو پیش آیا۔ 25 سالہ خاتون کو اس کے 5 سالہ بیٹے کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کے خاوند اور اس کے 6 دوستوں کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے 5 سالہ بیٹے نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ خاتون کے خاوند اور اس کے دوستوں کے خلاف تشدد، گینگ ریپ اور اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا، جبکہ پولیس مفرر ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپےمار رہی ہے۔
واقعہ بچے کے سامنے پیش آیا اس لیے مقدمے میں چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی شق بھی شامل کی گئی۔ کیرالہ اسٹیٹ ویمن کمیشن نے انکشاف کیا ہے کہ خاتون کا خاوند اپنی بیوی اور دو چھوٹے بچوں کو پہلے ساحلی پٹی پر سیر کےلئے لے گیا اور اس کے بعد اپنے انہی دوست کے گھر لے آیا، جہاں اس نے اپنی بیوی کو زبردستی شراب پلائی، اور سب دوستوں نے اس کے ساتھ اجتماعی زیدتی کی۔ واقعہ کے بعد خاتون نیم بےہوشی کی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی، اور ایک نوجوان سے مدد طلب کی اور اس نوجوان نے پولیس کو اطلاع دی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.