اٹک، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ

رات گئے ڈپٹی کمشنر اٹک کا عملہ کے ہمراہ اٹک شہر اور تحصیل حضرو کا دورہ

اٹک ( تیز ترین ) ڈپٹی کمشنر اٹک نےکرونا وباء سے محفوظ رہنے کے لئے طے کئے گئے بینادی احتیاطی تدابیر اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹل سر بمہر کئے اور جرمانے بھی کئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ڈپٹی کمشنر اٹک نے رات گئے اٹک شہر اور تحصیل حضرو کا دورہ کیا اور کرونا وباء کے دوران احتیاطی تدابیر اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹل بند کروا کر سربمہر کر

دئے اور بھاری جرمانے بھی کئے۔
یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ عالمی وباء کرونا سے دنیا کے قریباََ 200 ممالک کی طرح پاکستان بھی بری طرح متاثر ہوا ہے، جبکہ تازہ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع اٹک میں بھی کرونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھتی ہوئی 219 ہوگئی ہے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ عوام میں کرونا وباء سے متعلق عجیب سی یقین اور بے یقینی کی فضا قائم ہے۔ ایسے میں ڈپٹی کمشنر اٹک کا دورہ، خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت اقدامات اٹھانا وقت کی اہم ترین ضرورت اور قابلِ تحسین عمل ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.