ضلع اٹک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعدا د 235 ہوگئی

انتظامیہ کی لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل

جنڈ ( تیز ترین ) انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کو رونا وائر س کے مثبت کیسز کی تعدا د 235 ہوگئی ہے۔ 8 افراد فوت، 64 افراد صحت یاب ہوئے۔ 12 افراد زیر علاج ہیں۔ 2 افراد قرنطینہ میں ہیں۔ 118 افرادگھروں میں قرنطینہ ہیں۔ باہر سے آنے والے 12 افراد بھی قرنطینہ میں ہیں۔ 19 افراد کو ان کے آبائی ضلعوں میں بھیجا جا چکا ہے۔ 6126 افرادکی سکریننگ کی گئی۔ 2055 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور315 افراد کی رپورٹس کاانتظار ہے۔ جو افراد زیر علاج یا قرنطینہ میں ہیں ان کی صحت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.