ترکی نے کرونا کے علاج کیلئے (فیوی پیرویر) نامی دوا تیار کرلی۔ رجب طیب اردوان

ترکی کے ماہرین نے مقامی سطح پر ایسی دوا تیار کی ہے جس سے کرونا کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ ترک صدر

استنبول ( تیز ترین ) ترکی نے کرونا کے علاج کیلئے (فیوی پیرویر) نامی دوا تیار کرلی۔ ترک صدر رجب  طیب اردوان نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی کے ماہرین نے مقامی سطح پر ایسی دوا تیار کی ہے جس کی مدد سے کرونا کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ترکی کے سائنسی اور طبی ماہرین نے مقامی سطح پر (فیوی پیرویر) نامی دوا کامیابی سے تیار کرلی۔ جو کرونا وائرس کے علاج کے لیے مفید ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دوا ترکی میں مقامی سطح پر تیار ہوئی ہے۔ اس کا تجربہ کیا گیا جو کامیاب رہا ہے۔ کورونا کا علاج کرنے والی دوا کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ جس کے بعد یہ مارکیٹ میں جلد ہی دستیاب ہوگی۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ہونے والے لاک ڈاؤن میں نرمی کی طرف جارہے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.