حکمران جماعت کے ہی 21 اراکین اسمبلی بغاوت کر کے بجٹ کی راہ میں روکاٹ پیدا کریں گے۔ صحافی غلام حسین

جہانگیر ترین کے حمایت یافتہ اراکین اسمبلی نے واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی صورت حکومت کو بجٹ پیش کرنے نہیں دیں گے۔ سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کا دعویٰ

لاہور( تیز ترین) بجٹ پیش کیے جانے سے قبل حکمراں جماعت کے 21 اراکین اسمبلی نے اپنی حکومت کےخلاف بغاوت کر دی ہے۔ سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کا دعویٰ ہے کہ جہانگیر ترین کے حمایت یافتہ اراکین اسمبلی نے واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی صورت حکومت کو بجٹ پیش کرنے نہیں دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ،ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حکمراں جماعت  کے اپنے ہی 21 اراکین بجٹ پیش ہونے کے دوران بغاوت کریں گے اور بجٹ پیش نہیں ہونے دیں گے۔ ۔چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ایک طرف، لیکن خود تحریک انصاف کے اپنے اراکین اسمبلی اپنی حکومت کے خلاف باغی ہوگئے ہیں۔ تحریک انصاف کے کئی اراکین اسمبلی یہ فیصلہ کر چکے ہیں کہ وہ اپنی حکومت کو بجٹ پیش نہیں کرنے دیں گے۔
چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے تقریباً 21 اراکین اسمبلی ایسے ہیں جو اپنی حکومت کے خلاف منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ یہ 21 اراکین اسمبلی جہانگیر ترین کے حمایت یافتہ ہیں۔ چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کو اگلے مالی سال کا بجٹ منظور کروانے میں خاصی مشکلات پیش آئیں گیں۔ یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ بجٹ پیش کئے جانے سے چند دن قبل ہی حکومت کی اتحادی جماعت بی این پی بھی ناراض ہوگئی ہے۔ بی این پی نے تحریک انصاف کی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی بھی دی ہے۔ بی این پی کا مؤقف ہے کہ حکومت کی جانب سے اتحاد کے حوالے سے کئے گئے وعدوں پر تاحال عمل نہیں ہوا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.